انا للہ و انا الیہ راجعون ، خطرناک حادثہ پیش آگیا

 شاہدرہ موڑ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک پار کرنے والی  65 سالہ خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون سڑک عبور کر رہی تھیں کہ اسی دوران تیز رفتاری سے آنے والے ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے مزدہ ٹرک ڈرائیور نے سڑک عبور کرتی خاتون کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے میں ملوث مزدہ ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ڈرائیور ہدایت اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close