چمن بارڈرپر بے روزگار نوجوانوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس سے معاشی بحالی کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بارڈر بندش سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان حکومت پہلے ہی متاثرہ نوجوانوں کے لیے 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کر چکی ہے تاکہ بیرون ملک روزگار کے مواقع تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔
مقامی نوجوانوں نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک روزگار کے مواقع سے نہ صرف ان کی معاشی مشکلات کم ہوں گی بلکہ وہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
متاثرہ خاندانوں نے بھی اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ علاقے میں بے روزگاری میں کمی کا باعث بنے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






