بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے صوبائی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی، جس میں مجموعی طور پر 1089 ارب روپے کے 98 مطالبات زر پیش کیے گئے۔
اراکین اسمبلی نے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب 80 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کے 53 مطالبات زر کی منظوری دی جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 291 ارب روپے مالیت کے 45 مطالبات زر منظور کیے گئے۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ایوان میں مطالبات زر پیش کیے۔ بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






