کون بنے گا گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ ؟پیپلز پارٹی کا فیصلہ سامنے آگیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومت سازی اور عوام کے آئینی و معاشی حقوق پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات دیں۔

پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں جماعتوں نے ایوان میں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گلگت میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما حفیظ الرحمن نے اعلان کیا کہ پارٹی قائد ایوان کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر اور گورنر کے معاملات وفاقی فارمولے کے مطابق طے کیے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ن لیگ کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں سیاسی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close