بری خبر ، وفاقی حکومت کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ، کتنی ؟ جانئے تفصیلات

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے ایک اور اضافے کی تیاری شروع کر دی ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے 30 جون کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی ہے۔

سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ صارفین سے اضافی وصولی کی منظوری دی جائے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close