امریکا نے اسرائیل کو ایران کیساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیادراڑیں بڑھنے لگیں ، ۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکا نے اسرائیل کی ایران معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو  نیوز‘‘ کے مطابق  اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی جسے امریکا نے مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے پر اسرائیل کو معاہدہ دکھانے سے انکار کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے کو حیران کن قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close