گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل، پولنگ اب کب ہوگی

گلگت: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ محرم الحرام اور صفر کے احترام کے پیش نظر انتخابی عمل کے بعض مراحل معطل کر دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شاہ باز خان کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق مذہبی اور کمیونٹی تنظیموں کی درخواست پر انتخابی پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مجالس و جلوسوں میں تعیناتی کے پیش نظر کیا گیا۔

نئے شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 اگست سے 17 اگست 2026 تک ہوگی، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ یکم ستمبر 2026 کو کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اب 27 ستمبر 2026 بروز اتوار ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close