نواب شاہ کے علاقہ قاضی احمد کے قریب أمری روڈ کے مقام پر کار اور ڈالے میں خوفناک تصادم ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں ایک بچی اور خاتون شامل ہے، واقعہ تیز رفتاری کے وجہ سے پیش أيا، زخمیوں میں شامل ایک زخمی کو تشویش ناک حالت ہونے پر نوابشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






