پیکا ایکٹ ؛پی ٹی آئی رہنماءکو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سیمابیہ طاہر کی گرفتاری سے بھی روک دیاہے،عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی،وکیل کے مطابق ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close