اسلام آباد: آئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خاندانوں کی عزت نفس اور معاشی خودمختاری کا ضامن ہے اس کےخلاف منفی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






