ڈرگ کوئین انمول پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کےنام سامنے آگئے، جنہیں مفرور قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف دائر منشیات کے مقدمے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے کیس کی نئی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک میں ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں پولیس نے باقاعدہ مفرور قرار دے دیا ہے۔
مفرور ملزمان میں فیاض، عاقب، حمزہ، اعزاز، زید اور دو خواتین صابرہ اور اینا شامل ہیں۔
تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو رواں سال 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی نشاندہی پر اس کے 3 اہم سہولت کاروں ذیشان، سہیل اور سمیر کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور خواتین اور دیگر پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد ہی پورا نیٹ ورک قانون کی گرفت میں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






