وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

وفاقی حکومت نے اعلیٰ اور وسطی سطح کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں چیف فنانس افسران (سی ایف اوز) کی تعیناتیوں سمیت پاکستان ریلویز اور پولیس سروس آف پاکستان میں بھی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام فیصلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں.
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن محمد بشیر کھیتران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری امور کشمیر ڈویژن کامران رحمان کو سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے، مزید برآں، تقرری کے منتظر فرخ محبوب کو ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن عفیفہ شجیعہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور ڈپٹی سیکریٹری محمد اشرف خان کا وزارت بین الصوبائی رابطہ سے پاکستان بیت المال، ریجنل آفس، کوئٹہ تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکشن افسر خزانہ ڈویژن حمزہ شریف زادہ کی خدمات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو واپس کی گئی ہیں اور سیکشن افسر فرحان احمد کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 20 کے افسر اور او ایس ڈی ڈاکٹر محمد خرم راشد کی خدمات نیشنل پولیس بیورو کے سپرد کی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 18 کے پولیس افسر کامران خان کا سندھ حکومت سے بلوچستان حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، دریں اثناء وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں چیف فنانس افسران کی تعیناتیوں کے تحت تقرری کے منتظر کامران علی ہاشمی کو پاور ڈویژن، علی عمران کھوکھر کو اقتصادی امور ڈویژن، آصف حمید کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن اور ساجد محمود راجہ کو منصوبہ بندی ڈویژن کا چیف فنانس افسر مقرر کیا گیا ہے، علی عمران کھوکھر اس سے قبل سی جی اے آفس اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس جبکہ ساجد محمود راجہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ گلگت بلتستان کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، دیگر نوٹیفیکیشنز کے مطابق تقرری کے منتظر محمد عاکف راشد کو وزیراعظم آفس میں سیکشن افسر جبکہ او ایس ڈی سعادت علی بخاری کو مواصلات ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر اریب احمد کا گلگت بلتستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، دریں اثناء، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان ریلویز کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں ڈاکٹر رابعہ جعفری اور باسط جمیل کو سافٹ ویئر ڈویلپر مقرر کر دیا گیا ہے، دونوں افسران کی تقرری 3 سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، ایک اور نوٹیفیکشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے سیکشن افسر عبداللہ خان ترین کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close