نان فائلرز کے لیے ٹیکس کتنے سے کتنا ہو گیا

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع کے حوالے سے نئے پرافٹ ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.24 فیصد جبکہ خصوصی بچت اکاؤنٹس پر اوسط منافع 12.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 13.20 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق:

  • 3 ماہ کے لیے 11.4 فیصد
  • 6 ماہ کے لیے 11.66 فیصد
  • 1 سال کے لیے 11.77 فیصد منافع دیا جائے گا۔

اسی طرح سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر 1 سال اور 2 سال کے لیے منافع کی شرح 11.88 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ 1 سے 10 سال تک کے ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر فائلرز کے لیے 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جبکہ نان فائلرز کے لیے یہ شرح 30 فیصد مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 35 فیصد تھی۔ اس کے علاوہ 2.5 فیصد زکوٰۃ کی کٹوتی بھی جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close