یورپی یونین نے بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں میں کمی لانے اور صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے توانائی ٹیکس اور نیٹ ورک چارجز میں اہم تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
منصوبے کے تحت 2030 تک بجلی قیمتیں تقریبا 50 فیصد کمی ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز فراہم کرنے کا ہدف بھی تجویز کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی بجلی کی کھپت پر نظر رکھ سکیں اور کم نرخوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں استحکام اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں، تاہم مجوزہ ٹیکس اصلاحات کو بعض یورپی ممالک کی مخالفت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا باضابطہ اعلان 22 جولائی کو متوقع ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی مجوزہ پالیسی کے تحت بجلی پر ٹیکس کی شرح قدرتی گیس کے مقابلے میں کم رکھی جائے گی تاکہ صارفین کو سستی بجلی میسر آ سکے اور انہیں فوسل فیول کے بجائے برقی توانائی کے استعمال کی ترغیب دی جا سکے۔ مجوزہ منصوبے کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں، ہیٹ پمپس اور دیگر ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو زیادہ مسابقتی بنانا ہے، اس کے علاوہ رکن ممالک کو صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی کہ وہ بجلی کا استعمال ان اوقات میں کریں جب نرخ کم ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






