فیفا ورلڈ کپ 2026 , تمام 48 ممالک کے اسکواڈز کا اعلان

دنیا بھر میں فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے یعنی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی الٹی گنتی اب یک ہندسی عدد میں داخل ہو چکی ہے اور میکسیکو سٹی میں اس عظیم الشان ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف نو دن باقی رہ گئے ہیں. فٹبال کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا ورلڈ کپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ تاریخ میں پہلی بار تین ممالک یعنی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں.

ٹورنامنٹ میں شریک تمام 48 ممالک نے اپنے حتمی 26 رکنی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ ہوگا، جبکہ دوسری جانب اسپین کے لیمین یامال اور برازیل کے اینڈرک جیسے ابھرتے ہوئے نوجوان ستارے اپنے پہلے عالمی ایونٹ میں ان پرانے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑنے اور اپنی شناخت بنانے کے لیے بے تاب ہیں.فٹبال کے اس سب سے بڑے معرکے کے لیے تمام 48 ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

الجزائر کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں اسامہ بن بوٹ، میلوین ماسٹل، لوکا زیدان شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں اشرف عبادہ، ریان آیت نوری، زین الدین بیلعید، رفیق بلغالی، رامی بن سبعینی، سمیر شرگی، جوان حجام، عیسیٰ مندی، محمد امین توگائی شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں حسام عوار، نبیل بن طالب، ہشام بوداوی، فارس شعیبی، ابراہیم مازا، یاسین تیتراوئی، رامز زیروکی شامل ہیں.

فارورڈز میں محمد امین عمورہ، نادیر بن بوعلی، عادل بلبینہ، فارس غدجمیس، امین گوئیری، ریاض محرز، انیس حاج موسیٰ شامل ہیں.

ارجنٹائن کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں ایمیلیانو مارٹنیز، جیرونیمو رولی، جوآن موسو شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں لیونارڈو بالیرڈی، گونزالو مونٹیل، نکولس ٹیگلیافیکو، لیسانڈرو مارٹنیز، کرسچن رومیرو، نکولس اوٹامینڈی، فاکونڈو مدینا، ناہوئل مولینا شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں لینڈرو پریڈیس، روڈریگو ڈی پال، ویلنٹائن بارکو، جیوانی لو سیلسو، ایکزیکیل پالاسیوس، الیکسس میک الیسٹر، اینزو فرنانڈیز شامل ہیں.

فارورڈز میں جولین الوارز، لیونل میسی، نکولس گونزالیز، تھیاگو الماڈا، جیولیانو سیمیونی، نکولس پاز، جوز مینوئل لوپیز، لاؤٹارو مارٹنیز شامل ہیں.

آسٹریلیا کا ورلڈ کپ اسکواڈ

گول کیپرز میں پیٹرک بیچ، پال ایزو، میتھیو رائن شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں عزیز بہیچ، جارڈن باس، کیمرون برجس، الیسانڈرو سرکاٹی، میلوس ڈیجینیک، جیسن گیریا، لوکاس ہیرنگٹن، جیکب اٹالیانو، ہیری سوٹار، کائی ٹریون شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں کیمرون ڈیولن، اجدین ہروسٹک، جیکسن اروائن، کونر میٹکالف، ایڈن او نیل، پال اوکون اینگسٹلر شامل ہیں.

فارورڈز میں نیسٹوری ایرانکنڈا، میتھیو لیکی، ایور مابیل، محمد تورے، نشن ویلوپیلے، کرسچن وولپاٹو، ٹیٹے ینگی شامل ہیں.

آسٹریا کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں پیٹرک پینٹز، الیگزینڈر شلاگر، فلورین ویگلے شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں ڈیوڈ افینگربر، ڈیوڈ الابا، کیون ڈانسو، مارکو فریڈل، فلپ لینہارٹ، فلپ موینے، اسٹیفن پوش، الیگزینڈر پراس، مائیکل سووبودا شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں کرسٹوف باؤمگارٹنر، کارنی چکوویمیکا، فلورین گریلیٹس، کونراڈ لیمر، مارسیل سبٹزر، زیور شلاگر، رومانو شمڈ، الیسانڈرو شوف، نکولس سیوالڈ، پال وانر، پیٹرک ومر شامل ہیں.

فارورڈز میں مارکو ارناؤٹووچ، مائیکل گریگوریٹس، ساسا کالاجڈزک شامل ہیں.

بیلجیم کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں تھیباؤٹ کورٹوئس، سین لیمنز، مائیک پینڈرز شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں ٹموتھی کاسٹاگنے، زینو ڈیبیسٹ، میکسم ڈی کائپر، کونی ڈی ونٹر، برینڈن میشیل، تھامس مونیئر، ناتھن نگوئے، جوکوئن سیس، آرتھر تھیٹے شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں کیون ڈی بروئن، امادو اونانا، نکولس راسکن، یوری ٹیلیمنز، ہنس واناکین، ایکسل وٹسل شامل ہیں.

فارورڈز میں چارلس ڈی کیٹیلیئر، جیریمی ڈوکو، ماتیاس فرنانڈیز پارڈو، رومیلو لوکاکو، ڈوڈی لوکیباکیو، ڈیئگو موریرا، الیکسس سیلیماکرز، لینڈرو ٹروسارڈ شامل ہیں.

بوسنیا اور ہرزیگووینا کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں نیکولا واسیلی، مارٹن زلومیسلک، عثمان ہادزیکک شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں سیاد کولاسیناک، امر دیدک، نہاد مجاکک، نیکولا کاٹک، طارق مہاریمووک، ستیپن راڈیلیچ، ڈینس ہادزیکاڈونک، ندال چیلک شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں امیر ہادزیاہمیٹووک، ایوان سنجک، ایوان بیسک، ڈزینس برنک، ایرمن مہامک، بنجمن طاہرووک، امر میمک، ارمین گیگووک، کیریم الائبیگووک، اسمیر باجراکٹیریوک شامل ہیں.

فارورڈز میں ایرمیڈن دیمیرووک، جووو لوکک، صمد بازدار، حارث تاباکووک، ایڈن ڈزیکو شامل ہیں.

برازیل کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں ایلیسن، ایڈرسن، ویورٹن شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں الیکس سینڈرو، بریمر، ڈینیلو، ڈگلس سینٹوس، گیبریل میگالھیس، ایبانیز، لیو پریرا، مارکینیوس، ویزلے شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں برونو گماریش، کاسیمیرو، ڈینیلو سینٹوس، فابینہو، لوکاس پاٹیٹا شامل ہیں.

فارورڈز میں اینڈرک، گیبریل مارٹینیلی، ایگور تھیاگو، لوئیز ہینریک، میتھیاس کونہا، نییمار جونیئر، رافینہا، ریان، ونیسیئس جونیئر شامل ہیں.

برازیل کے فارورڈ نییمار حالیہ چوٹوں کے باوجود پانچ بار کی چیمپئن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں.

کینیڈا کا ورلڈ کپ اسکواڈ
گول کیپرز میں ڈین سینٹ کلیئر، میکسم کریپو، اوون گڈمین شامل ہیں.

ڈیفنڈرز میں الیسٹر جانسٹن، ڈیرک کارنیلیس، رچی لاریہ، نیکو سیگر، جوئل واٹرمین، لک ڈی فوگیرولس، موئس بومبیٹو، الفونسو ڈیوس، الفی جونز شامل ہیں.

مڈفیلڈرز میں اسٹیفن یوستاکیو، اسماعیل کونے، تاجون بوکانن، میتھیو شوئنیئر، علی احمد، ناتھن سالیبا، لیام ملر، جیکب شیفلبرگ، جوناٹن اوسوریو شامل ہیں.

اٹیکرز میں جوناٹن ڈیوڈ، کائل لارن، تانی اولواسی، پرومس ڈیوڈ شامل ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close