وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کے آبائی گھر سے چور دھڑلے سے قیمتی سامان لے اڑے۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کے گھر چوری کی واردات ہوئی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق یہ وارادات تھانہ سٹی کے علاقے میں وفاقی وزیر کے آبائی گھر میں ہوئی اور چور گھر سے قیمتی سینٹری کا سامان اتار کر لے گئے۔
اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ گھر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا آبائی گھر ہے، جو ان کی غیر موجودگی میں بند رہتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






