امریکا نے لبنانی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا امریکا لبنانی حکومت کےساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے،حزب اللہ کی حکومت گرانے کی دھمکیاں ناکام ہوں گی،لبنان کو یرغمال بنانے کا دور ختم ہو رہا ہے
دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا لبنانی حکومت کے چند عناصر چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیار ڈال دیں،ہتھیارڈالنے کامطلب تباہی ہے،ہم اس کیلئے تیارنہیں ہیں،ہم نے ہتھیار ڈال دیا تو اسرائیل آکر ہمیں قتل کرکے قبضہ کرے گا۔
مزید کہا ہم نہیں چاہتے کہ حکومت امریکا اور اسرائیل کا مقابلہ کرے،لیکن کم از کم حکومت صیہونی پروجیکٹ میں سہولت کار نہ بنے،جنگ بندی معاہدے کو 15 ماہ ہوگئے لیکن اسرائیلی حملے جاری ہیں، حکومت امریکا کو کہہ دے کہ وہ جارحیت کے سامنے بے بس ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






