وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھلے عام کچرا پھینکنے اور تعفن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری اپنے گھر، گلی اور محلے کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں۔ ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت صوبے بھر میں صفائی اقدامات مزید تیز کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو عرقِ گلاب سے دھونے کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ صاف اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ کھلے عام کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔
سرکاری تخمینوں کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ کے دوران پنجاب بھر میں 35 سے 37 لاکھ جانور قربان کیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






