ملازمین کیلئے خوشخبری، کروڑوں روپے کے بقایا جات جاری

لاہور: پاکستان ریلوے میں سالہا سال سے زیرِ التوا مالی ادائیگیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلاس فور ملازمین کے 8 سال سے واجب الادا ٹریولنگ الاؤنس کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے 7 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اسی طرح ریلوے کنٹریکٹرز کو 29 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کے چیک ایڈوانس میں اسٹیٹ بینک کو بھیج دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بروقت ادائیگیاں اور مالی استحکام ادارے میں بہتر نظم و نسق کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی اصلاحات کے ذریعے ریلوے کو مستحکم بنانے کا عمل جاری ہے، جس سے ادارے کے آپریشنل نظام پر اعتماد بحال ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close