لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر پر فائرنگ کی اور مبینہ طور پر اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں، جس پر گھر کے افراد اپنی جان بچانے کے لیے چھت پر چلے گئے۔ مدعی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں اور انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






