محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نامہ موصول

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے، اور وہ یہ دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس رواں ماہ دو مرحلوں میں ہوں گے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ہو رہی ہے اور اس میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے مطابق ان کی احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت غیر متوقع قرار دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close