فلپائن کی سینیٹ میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
فلپائنی سینیٹ کے سیکریٹری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینیٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلپائنی فوجیوں کو سینیٹ میں تعینات کیا گیا تھا، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فوج، ایک فلپائنی رکن سینیٹ کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر گرفتار کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔
فلپائنی پارلیمنٹ کے صدر نے کہا کہ وہ سینیٹر کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ایسا لگ رہا ہے کہ ہم حملے کی زد میں ہیں۔
صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سینیٹ عمارت کے اندر تمام محفوظ اور زندہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






