عید سے قبل جعلی کرنسی کی فروخت ، بڑا منصوبہ بےنقاب ہو گیا

شہر قائد میں الفلاح شعبہ تفتیش پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی میں عید سے قبل مارکیٹ میں جعلی کرنسی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔الفلاح شعبہ انویسٹیگیشن نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عید سے قبل مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والے نیٹ ورک کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن قیس خان کے مطابق شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کم قیمت پر جعلی کرنسی فروخت کرتے تھے، ملزمان نے 5 ہزار کا جعلی نوٹ ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ایس پی قیس خان کے مطابق ملزمان سے 2 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے، 5 ہزار والے جعلی نوٹ انتہائی مہارت سے تیار کیے گئے تھے، ملزمان نے 30 ہزار روپے میں جعلی ایک لاکھ روپے فروخت کرنا تھے۔قیس خان کے مطابق جعلی کرنسی کیس میں گرفتار افراد سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، 2 ملزمان کا پہلے بھی جرائم میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد جعلی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close