اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات روزمرہ اشیائے ضروریہ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ گھی اور آئل کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول کا گھی اور آئل 607 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم کی قیمت 540 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح درجہ سوم کا گھی 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

تاجروں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہ راست اثر سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close