خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر خود کش حملے کی اطلاعات درست نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجیوں نے فتح خیل پولیس چوکی فتح پر باورد سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سول گھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گھروں کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاع ہے۔
پولیس ، سیکورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






