حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
فریٹ مارجن میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر یہ شرح 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





