اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے معرکہ حق میں پاکستانی جنریشن زی کی کارکردگی کو سراہا۔ معرکہ حق سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستان کی نوجوان نسل نے ایسی ایسی میمز بنائیں کہ بھارتی میڈیا پریشان ہو گیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا بھی حیران تھی کہ دو ایٹمی ملک جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کی نوجوان نسل (جین زی) طرح طرح کی مزاحیہ میمز بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے اس اہم تاریخی موقع پر جین زی کی کارکردگی کو سراہا اور ساتھ ہی پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافیوں، ٹی وی اینکرز نے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کیا اور دوران جنگ بھارتی میڈیا کی طرح سنسنی خیزی سے گریز کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






