پٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟ فیصلہ کس کے ہاتھ میں

اسلام آباد :   وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی سے متعلق فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اثرات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی اعلان متعلقہ وزارت ہی کرے گی اور عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اتار چڑھائو کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی ریلیف کے مختلف اقدامات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی ترجیح ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close