وزارت داخلہ کی جانب سے یو اے ای سے پاکستانیوں‌ کی بے دخلی کی خبریں‌ من گھڑت قرار

وزارت داخلہ نے یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔

 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہیں، مخصوص عناصر کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی خاص ملک یا مسلک کو نشانہ بنا کر بے دخلی نہیں کی جارہی، بے دخلی صرف ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قیام پر ہوتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری بغیر کسی امتیاز کے یو اے ای اور دوست ممالک کے ویزے حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے مسائل سفارتی ذرائع سے انفرادی طور پر حل کیے جاتے ہیں، من گھڑت خبریں مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close