امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو کسی بھی قسم کی ادائیگی کرنے والے جہازوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے محفوظ گزرگاہ کے بدلے ادائیگیوں کے مطالبات کا علم ہے، اور اس طرح کی ادائیگی کرنے والے امریکی اور غیر امریکی افراد پابندیوں کے خطرے میں ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ادائیگیاں مختلف شکلوں میں ہو سکتی ہیں، جن میں کرنسی، ڈیجیٹل اثاثے، بارٹر یا دیگر اشیاء کی صورت میں لین دین شامل ہے۔ اس کے علاوہ بظاہر خیراتی عطیات جیسے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی، بنیاد مستضعفان یا ایرانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس میں ادائیگی بھی اس دائرے میں آ سکتی ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ انتباہ اس لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ امریکی اور غیر امریکی افراد کو ایران کو ادائیگی کرنے یا محفوظ راستے کے لیے ضمانت حاصل کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے، اور یہ خطرات ادائیگی کے طریقہ کار سے قطع نظر موجود رہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





