سعودی عرب میں وزٹ ویزا پر حج کی اجازت نہیں ہوگی: وزارتِ داخلہ

ریاض: سعودی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Saudi Ministry of Interior نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے افراد حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ حکام کے مطابق حج کی ادائیگی صرف باقاعدہ “حج پرمٹ” رکھنے والوں کے لیے ممکن ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام زائرین کے لیے حج سیزن کے دوران مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران بہتر انتظام، زائرین کی حفاظت اور منظم ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close