اگر نسک کارڈ گم ہو جائے تو کیا ہوگا؟

ریاض: سعودی حکومت نے اس سال عازمینِ حج کے لیے نسک کارڈ لازمی قرار دے دیا ہے، تاہم اگر حج کے دوران یہ کارڈ گم ہو جائے تو عازمین کو کیا کرنا چاہیے، اس حوالے سے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Saudi Ministry of Hajj and Umrah کے مطابق رواں برس نسک کارڈ عازمینِ حج کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے، کیونکہ یہ حج سیزن کے انتظامی نظام کا بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔

نسک کارڈ ایک سرکاری دستاویز ہے جو عازمین کی قانونی حیثیت کی ضمانت دیتا ہے۔ وزارت کے مطابق نسک کارڈ کے بغیر کوئی زائر نہ حج اور نہ ہی عمرہ کے مناسک ادا کر سکتا ہے، حتیٰ کہ بعض مقامات پر داخلہ بھی ممکن نہیں ہوتا۔

وزارتِ حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ نسک کارڈ کے بغیر سفر کرنے یا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور بعض صورتوں میں ملک بدری تک کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم اگر حج کے دوران کسی عازم کا نسک کارڈ گم یا خراب ہو جائے تو اسے فوری طور پر پریشان ہونے کے بجائے اس کے ڈیجیٹل ورژن کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ Nusuk App یا Tawakkalna App کے ذریعے اپنا ڈیجیٹل نسک کارڈ استعمال کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ گروپ لیڈر کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ نسک کارڈ کے دوبارہ اجرا کے لیے درخواست دی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close