پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، پارٹی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

 پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر میں بھی پارٹی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

 

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر نظریاتی کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔ سردار عبد القیوم نیازی کو چیئرمین سمیت پورا بورڈ بنانے پر نظریاتی کارکنان نےردعمل دیتے ہوئے نیشنل پریس کلب میں اجلاس کیا،چوہدری مقبول گجر، راجہ منصور اور شمائلہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بیرسٹر گوہر کی مداخلت پر پریس کانفرنس دو روز کے لیے مؤخرکرتے ہوئے کارکنان نے مرکزی قیادت کو دو دن کا وقت دے دیا۔

نظریاتی کارکنان نے پارلیمانی بورڈ میں نظریاتی افراد کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ 11 رکنی بورڈ میں صرف ایک نظریاتی کارکن شامل کیا گیاہے۔

واحد نظریاتی رکن نے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ سے استعفیٰ دے دیا جبکہ باقی اراکین پر مختلف جماعتوں سے تعلق کا الزام ہے۔

 اس حوالے سے کارکنان نے  بورڈ کو غیر نمائندہ قرار دینے کا موقف اختیار کی ہےجس سے پارٹی کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close