حکومت کی آئی ایم ایف کو نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 فیصد تک فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی

نئےمالی سال 27-2026 کیلئےبجٹ تجاویز پرکام جاری ہے،حکومت نےآئی ایم ایف کونئےترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 فیصد تک فنڈزمختص کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔

 

مالی مسائل کےباعث آئندہ مالی سال بھی ترقیاتی بجٹ محدود رکھنےکی تجویزہے،ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نےپی ایس ڈی پی تین ہزار ارب روپےمختص کرنےکی تجویزمستردکردی،مختلف وزارتوں اور ڈویژنز  نے تین سو سےزائد نئے منصوبوں کیلئےاضافی فنڈز مانگ لیے،ان منصوبوں کی مجموعی لاگت سات ہزار ارب روپے ہے۔

حکام  وزارت منصوبہ بندی کاکہنا ہےجاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اگلےمالی سال میں ترجیح قرار دی گئی ہے،رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کیلئےایک ہزار ارب روپےرکھےگئےتھے،گیارہ سو ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت تیرہ  ہزار ارب روپےسےزائد ہے،جولائی سےاپریل تک ترقیاتی منصوبوں پرساڑھےچارسو ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے،جبکہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرو فارورڈ تقریبا ایک ہزار ارب روپے ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close