مریم نواز کا بڑا اعلان راشن کارڈ پروگرام مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور:  مختصر مدت میں راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ چیف منسٹر پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد سپیشل افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔ رواں مالی سال میں 2 لاکھ افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائیگی۔پنجاب میں راشن کارڈ کے ذریعے 14لاکھ سے زائد افراد کی ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔و زیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سائرہ عمر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مریم کو بتائیں پروگرام کے ذریعے مزید 50ہزار افراد راشن کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مینارٹی کارڈ سے 1 لاکھ اقلیتی نادار افراد کو سہ ماہی 10500 مل رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close