سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسویسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 708 ڈالر تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close