وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے، جسے کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو لاہور میں شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر کیا گیا ہے، جنہوں نے فائنل میچ کو شائقین کے سامنے منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
محسن نقوی نے وزیر اعظم کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی سے میچ کا جوش و جذبہ مزید بڑھ جائے گا۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ کفایت شعاری مہم کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






