پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے ارکان اسمبلی، سپیکر ڈپٹی سپیکر تنخواہوں میں اضافے اور استحقاق کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اراکین، سپیکر اور ڈپٹی سپیکرز کے مراعات، استحقاق اور تنخواہوں سے متعلق تین بل غور و خوض کے لیے پیش کیے گئے۔وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق مجوزہ بل میں سپیکر کو تاحیات مراعات دینے کی کوئی شق موجود نہیں تاہم آئین کے آرٹیکل 53 (شق 8)کے تحت، سپیکر اس وقت تک اپنے عہدے پر برقرار رہتا ہے جب تک اس کا جانشین عہدے کا چارج نہیں سنبھال لیتا۔وزیر قانون نے کہا کہ سبکدوشی سے قبل تک سپیکر مراعات کا حقدار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






