والدین کیلئے اچھی خبر، سکول فیسوں سے متعلق نئی ہدایات جاری

کراچی(آئی این پی ) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے نجی اسکولوں کے لیے فیس نظام سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید کے مطابق میٹرک کے طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک فیس وصول کی جائے گی، جبکہ اپریل 2026 کے بعد اضافی فیس عائد نہیں کی جائے گی۔جاری بیان کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے میں تعلیمی سال 27-2026 یکم اپریل سے شروع ہو چکا ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات 10 اپریل 2026 سے جاری ہیں۔اس دوران اپریل کے امتحانات دینے والے طلبہ پر کسی قسم کی اضافی فیس نہیں لگائی جائے گی۔ حکام کے مطابق نویں سے دسویں جماعت میں جانے والے طلبہ کے لیے فیس کا واضح شیڈول موجود ہے، جبکہ اپریل اور مئی کے دوران جون اور جولائی 2026 کی فیس وصول کی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے پری پرائمری سے لے کر کلاس نہم تک کے طلبہ کو بھی نئے فیس نظام میں شامل کر دیا ہے اور اسکولوں کو علیحدہ فیس واچر جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق جون کے فیس واچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کے واچرز 31 جولائی 2026 تک مثر رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close