واشنگٹن(آئی این پی)امریکی میڈیا نے وائٹ ہائوس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی غیر معینہ مدت کیلئے نہیں صرف 3 سے 5 دن کیلئے کی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا ایران کو تجویز پیش کرنے کے لیے محدود وقت دینے کا منصوبہ ہے، ٹرمپ ڈیل کو جلد سے جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا پریشر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی جنگ میں توسیع معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کو ظاہر کرتی ہے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دبا برقرار رکھے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ طویل ناکہ بندی عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






