لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر یورپی کمیشن کا بیا ن آ گیا
تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان10 روزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان10 روزہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ سیزفائر ایک راحت ہے، یہ تنازع پہلے ہی کئی جانیں لے چکا ہے۔
یور پی کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ یورپ لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ انسانی امداد کے ذریعے لبنانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






