انا للہ و انا الیہ راجعون ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پولیس پارٹی پر فائرنگ، افسوسناک خبر آگئی

ہنگو میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پارٹی پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ ٹل پولیس اسٹیشن کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آیا، جہاں پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار اسرار الحق شہید ہو گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار اسرار الحق کا تعلق ضلع شانگلہ سے تھا اور وہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں انٹرمیڈیٹ کورس کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close