وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لئے عدالت سے نہایت پریشان کن خبر آ گئی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست مخالف بیانات اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close