اسرائیلی عوام ہی نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی

تل ابیب اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور وزیراعظم سے تمام جنگیں روکنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے جنگ روکو، نسل کشی بند کرو کے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔دوسری جانب سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو دبائو میں ہیں، نیتن یاہو جانتے ہیں کہ جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے، فاتح کو اپنی جیت کا اعلان دہرانے کی ضرورت نہیں پڑتی، نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close