سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ، پاکستان ائیرفورس کا فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد پاکستان نے مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فوجی فضائی دستہ سعودی عرب پہنچا دیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز پاکستان ائیر فورس کے ایک سکواڈرن کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ پاکستان ائیر فورس کے سکواڈرن کی سعودی عرب میں موجودگی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی دفاعی تعلق اور تعاون کی مظہر ہے۔ پاکستانی فضائیہ کے ایک فعال سکواڈرن کی انتہائی کشیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال میں سعودی عرب میں تعیناتی اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے سامنے آئی ہے۔ پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت مملکت کے مشرقی صوبے میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close