پشاور: مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو آج پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ خیبرپختونخوا نے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تسلسل کی صورت میں ملک کی معیشت مستحکم اور عوام زیادہ خوشحال ہوتے۔
مزمل اسلم نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ڈالر 230 روپے، پیٹرول 200 روپے اور بجلی 30 روپے فی یونٹ ہوتی، جبکہ آٹے کی قیمت 125 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو دستیاب ہوتی۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر حکومت برقرار رہتی تو ملکی جی ڈی پی 550 ارب ڈالر تک پہنچ جاتی اور شرحِ نمو موجودہ 2.8 فیصد کے مقابلے میں 7 فیصد ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات 6 ارب ڈالر جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی تھیں۔
مزمل اسلم کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے تسلسل سے غربت کی شرح 45 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد رہ جاتی، جس کے نتیجے میں کروڑوں افراد خطِ غربت سے باہر آ جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں مزدوروں کی اجرت 30 فیصد زیادہ ہوتی اور ملک میں نئے ڈیمز، جنگلات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی کا عمل جاری رہتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






