کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، مقتول گھرسے نمازفجرکی ادائیگی کے لیے نکلا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گھات لگائے بیٹھےمسلح ملزمان نے نشانہ بنایا اور پیچھے سے گولیاں مار کر موقع سے فرار ہوگئے، مقتول ریحان کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ یہ ریحان کی خاتون سےدوسری شادی تھی،مقتول ریحان کی اہلیہ کا پہلےشوہرسےایک بیٹا بھی ہےجو انہی کےساتھ مقیم ہے۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ اورعینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیےجارہےہیں، جائے واقعہ پرفرانزک ٹیموں کی مدد سےاہم شواہد جمع کیےجارہے ہیں تاہم تفتیشی حکام کی جانب سے جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجززحاصل کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






