اسلام آباد: امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستانی حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں امن کے امکانات مزید روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد عوام جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 80 فیصد شہری امن کے قیام کے لیے پرامید ہیں۔
8 اور 9 اپریل کو کیے گئے سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے آگاہ ہیں، جبکہ 46 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایک ممکنہ بڑی ڈیل کے بارے میں سن رہے ہیں۔
سروے کے مطابق 93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کی، جن میں سے 72 فیصد نے اس کی بھرپور تائید کی، جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد نہایت کم رہی۔
مزید برآں 80 فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ جنگ بندی سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی، جن میں سے 44 فیصد اس حوالے سے انتہائی پرامید ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






