سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی قبول کر لی

 ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کو قبول کر لیا۔

 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عارضی جنگ بندی قبول کرتے ہوئے تمام فوجی یونٹوں کو حملے روکنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایران نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی درخواست پر آبنائے ہرمز کو بھی 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹویٹ کر کے کہا ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور ان کی جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، انھوں نے جنگ بندی کے لیے ان تھک محنت کی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے رکے تو ایرانی افواج بھی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ ملے گا، مذاکرات کی بنیاد پر جنگ بندی قبول کرتے ہیں۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ہم بھی دفاعی کارروائیاں روک رہے ہیں، امریکا کے 15 نکات اور ہمارے 10 نکاتی مذاکرات کی بنیاد پر جنگ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close