مہنگائی کا ایک اور وار،موٹرسائیکلوں سے متعلق پریشان کن اعلان

موٹر سائیکل خریداروں کے لیے ایک اور جھٹکا، یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنی مختلف بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

کمپنی کی جانب سے 3 اپریل کو جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرول اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، حالانکہ کمپنی پہلے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش کرتی رہی۔

نئے فیصلے کے تحت مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 سے 5,000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 70 سی سی اور 100 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3,000 روپے جبکہ 125 سی سی ماڈلز کی قیمتوں میں 5,000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 اپریل 2026 سے ہوگا اور یہ تمام نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی۔ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور موجودہ مارکیٹ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close